آزاد کشمیر الیکشن کی تیاریاں مکمل،پولنگ عملہ روانہ
انتخابی عملے کو حساس انتخابی مواد اور سرکاری ریکارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے بعد عملہ اپنے مقررہ پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی میں پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے سکستھ روڈ پر قائم گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں بنائے گئے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے پولنگ عملہ بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز اور دیگر ضروری انتخابی سامان وصول کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق انتخابی عملے کو حساس انتخابی مواد اور سرکاری ریکارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے بعد عملہ اپنے مقررہ پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔
انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل پولیس کی سخت سکیورٹی میں جاری ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ اور الیکشن حکام پولنگ انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ عملے کی تعیناتی بھی مکمل کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز ہوگا اور انتخابی عملہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔