رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنٹر انتقال کر گئے
مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔
August 1, 2026 · قومی
بہاولپور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنٹر انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ملک اقبال چنٹر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنٹر کے والد تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔
ملک اقبال چنٹر کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک اقبال چنٹر کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے۔