اسلام آباد پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا
مشتاق احمد خان کو دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی، بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات کے تحت تحویل میں لیا گیا۔
August 1, 2026 · قومی
اسلام آباد پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مشتاق احمد خان کو دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی، بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات کے تحت تحویل میں لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری ضابطہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب اس معاملے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان یا ان کے نمائندوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔