پاک فوج کا عوامی خدمت کا اقدام،راولاکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ قائم
کیمپس کے دوران طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا
راولاکوٹ: پاک فوج کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت راولاکوٹ میں شہریوں کے لیے مفت موبائل میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج نے راولاکوٹ کے منیر چوک اور 15 چوک پر دو فری میڈیکل کیمپس قائم کیے، جہاں شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت طبی معائنہ اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئی۔
کیمپس کے دوران طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا، جبکہ ہزاروں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
پاک فوج آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ میں منیرچوک اورپندرہ چوک پر دوموبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپس کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیزپرمفت اور… pic.twitter.com/PI3n9uJAgS
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 2, 2026
مقامی شہریوں نے مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کو فوری اور معیاری علاج کی سہولت میسر آتی ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر ادارے مشکل حالات میں عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔