سوات میں خودکش حملے پر ملالہ یوسفزئی بہت دکھی
وام کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں ، بیان
دعا ہے کہ سوات کے لوگ دوبارہ طالبان کے زیرِ سایہ زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی
سوات: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوات میں خودکش حملے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سوات میں خودکش حملے پر بہت دکھی ہیں۔ حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کی جان گئی، جس پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں متاثرہ خاندانوں کے دکھ کا اندازہ ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ سوات کی بچیاں پُرامن زندگی کی خواہش مند رہی ہیں، دعا ہے کہ سوات کے لوگ دوبارہ طالبان کے زیر سایہ زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں۔