کالام بحرین روڈ پر کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید لینڈ سلائیڈنگ
مقامی افراد اور سیاحوں نے بروقت وہاں سے نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پہاڑی راستوں پر آمدورفت متاثر ہوئی۔
سوات: خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے کالام بحرین روڈ پر کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے باعث مٹی اور پتھر تیزی سے سڑک پر آ گئے۔
مقامی افراد اور سیاحوں نے بروقت وہاں سے نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پہاڑی راستوں پر آمدورفت متاثر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں قدرتی آفات کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کالام بحرین روڈ پر بارشوں کے نتیجے میں آنے والی لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری مقدار میں ملبہ سڑک پر جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ماہرین کے مطابق مون سون کے دوران پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور دیگر قدرتی حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
:::