سانحۂ گل پلازہ کیس، تحقیقات 9 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا ک
سانحۂ گل پلازہ کیس، عدالت نے تحقیقات 9 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
کراچی: سانحۂ گل پلازہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 9 اگست تک مہلت دے دی۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی،
جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ مختلف اداروں سے معلومات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے، جن میں سے 6 اداروں کے جوابات موصول ہو چکے ہیں، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹر کارپوریشن سمیت 2 اداروں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔