بنوں میں مبینہ ڈرون حملہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔ 

August 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مبینہ ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل بکاخیل کے علاقے نرمی خیل میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، حملے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔