پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج جاری کر دیے

نتائج کا اعلان لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال کے تعلیمی بورڈز نے ایک ہی وقت میں کیا۔

August 6, 2026 · قومی

لاہور: پنجاب کے تمام 9 بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج بیک وقت جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد ہزاروں طلبہ و طالبات اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

نتائج کا اعلان لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال کے تعلیمی بورڈز نے ایک ہی وقت میں کیا۔

طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر رول نمبر درج کرکے یا بورڈ کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے دسویں جماعت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر لاہور بورڈ نے طلبہ کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی BISE Lahore AI Chatbot بھی متعارف کرایا ہے، جو نتائج، امتحانات اور دیگر تعلیمی معلومات تک فوری رسائی فراہم کرے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق اس جدید ڈیجیٹل اقدام کا مقصد طلبہ کو تیز، آسان اور مؤثر تعلیمی خدمات فراہم کرنا ہے، جبکہ یہ منصوبہ تعلیمی نظام میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔