اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں
اپنے دورۂ مدینہ منورہ کے دوران نائب وزیراعظم نے تاریخی مقام جبل اُحد کا بھی دورہ کیا اور حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔
مدینہ منورہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، جہاں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا اور نوافل ادا کیے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
سرکاری بیان کے مطابق اپنے دورۂ مدینہ منورہ کے دوران نائب وزیراعظم نے تاریخی مقام جبل اُحد کا بھی دورہ کیا اور حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران اسحاق ڈار نے اسلامی تاریخ سے وابستہ اہم مقامات پر بھی حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔