ایم کیو ایم کارکن رحمان عرف بھولا پولیس حراست سے رہا

رحمان عرف بھولا کی گرفتاری کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی

August 6, 2026 · قومی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن رحمان عرف بھولا کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رحمان عرف بھولا کو ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں ہونے والے جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

رحمان عرف بھولا کی گرفتاری کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جس میں پولیس اہلکاروں کو انہیں گھر سے لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا حال ہی میں سانحہ بلدیہ کیس میں بری ہوئے تھے۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد ان سے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی مکمل ہونے کے بعد رحمان عرف بھولا کو پولیس حراست سے رہا کر دیا گیا ہے۔