براڈ پیک حادثہ،جاں بحق پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو منتقل
امدادی کارروائیاں انتہائی مشکل موسمی حالات اور خطرناک علاقے کے باوجود جاری رکھی گئیں
سکردو: براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو پہنچا دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دشوار گزار پہاڑی علاقے میں جاری آپریشن کے دوران آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے کامیابی سے کارروائی مکمل کی اور جاں بحق کوہ پیماؤں کی میتوں کو بحفاظت سکردو منتقل کیا۔
The bodies of Nirmal Purja, Zhong Wang of China, Nima Sherpa, and Kilu Sherpa transported from Broad Peak Base Camp to Skardu by Pakistan Army helicopters. The bodies were recovered during the search operation and arrived safely at the base camp on Wednesday. pic.twitter.com/ROB3LpP57f
— Jamil Nagri (@jamilnagri) August 6, 2026
واضح رہے کہ براڈ پیک پر کوہ پیمائی مہم کے دوران برفانی تودہ گرنے سے متعدد کوہ پیما متاثر ہوئے تھے، جن میں ایک پاکستانی اور نو غیر ملکی کوہ پیما بھی شامل تھے۔ حادثے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں انتہائی مشکل موسمی حالات اور خطرناک علاقے کے باوجود جاری رکھی گئیں، جبکہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت اور دیگر ضروری کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔