لانگ مارچ کیلئے 27 ستمبر کی کال پر علیمہ برہم، یہ خان کو انتظارکرا رہے ہیں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی کے مؤقف پر واضح حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے

August 6, 2026 · قومی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس اعلان کی سمجھ نہیں آئی۔

میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے لانگ مارچ سے متعلق جلسہ بھی نہیں دیکھا اور نہ ہی انہیں اس کال کی منطق سمجھ میں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کو مزید انتظار کروایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی کے مؤقف پر واضح حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے، جبکہ فیصلوں میں تاخیر کارکنوں کے لیے بھی سوالات پیدا کر رہی ہے۔

علیمہ خان کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں لانگ مارچ کی حکمت عملی اور اس کے وقت سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔