پنجاب میں 24 اگست سے قبل اسکول کھولنے پر پابندی
گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی ، رانا سکندر حیات
August 7, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: پنجاب میں 24 اگست سے قبل اسکول کھولنے پر پابندی عائدکردی گئی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجی اسکول نہ کھولا جائے،گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
رانا سکندر حیات کاکہناہے کہ سکول مقررہ شیڈول کے مطابق 24 اگست کو کھلیں گے,تعطیلات کے دوران ریمیڈیئل لرننگ کیمپ کیلئے ایک ماہ کا وقت مختص کیا گیا ہے،طلبا کے لرننگ لاس کو پورا کرنے کیلئے خصوصی کیمپس لگائے گئے ،موجودہ شیڈول کی مطابق پنجاب کے اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔