ملک بھر میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ اعلامیہ

August 7, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:نیپرا نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا جب کہ اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے اس کے مقابلے میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔