میر رضا قتل کیس، نئی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب
تمام ممبران کو اجلاس میں دوپہر 12 بجے پہنچنے کی ہدایت ۔
August 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی کے نوجوان میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی نئی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس ڈی آئی جی کرائم برانچ کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں دوپہر 12 بجے تمام ممبران کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی سندھ کی ہدایت پر پہلی کمیٹی ختم کر کے دوسری 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میر رضا کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد نئی کمیٹی بنائی گئی، اجلاس میں میر رضا کیس سے متعلق اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا، یہ کمیٹی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کرے گی۔