پی ٹی آئی احتجاج: دونوں بازوؤں سے محروم شخص پتھر مارنے کے الزام میں گرفتار

ملزم کے دونوں بازو ہی نہیں ہیں تو یہ کیسے پتھراؤ کر سکتا ہے، عدالت نے ملزم کو مقدمہ سمیت ڈسچارج کردیا ۔

August 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 5 اگست بانی پی ٹی آئی سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاج کے حوالے سے گرفتار افراد کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے ڈنڈے اور پتھر کے مارنے کے جرم میں دونوں بازوں سے محروم شخص کو گرفتار کر کے پیش کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو پیش کیا تاہم عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، ملزم الطاف اللہ کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے اور کہا کہ اس ملزم کے دونوں بازو ہی نہیں ہیں تو یہ کیسے پتھراؤ کر سکتا ہے۔

اس موقع پر کمرہ عدالت میں ملزم کے دونوں بازو کا جائزہ لیا گیا اور دونوں بازو نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ سمیت ڈسچارج کردیا ۔خیال رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ کرپا میں مقدمہ درج ہے۔