سپیکر ایاز صادق کا بڑا ایکشن،قومی اسمبلی سیکیورٹی اسسٹنٹ معطل

سیکیورٹی اسسٹنٹ پر اپنے عہدے اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

August 12, 2026 · قومی

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مبینہ بدعنوانی اور فراڈ کے الزامات پر قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد کو چار ماہ کے لیے معطل کردیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد معطلی کا باقاعدہ آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

آفس آرڈر کے مطابق وقاص احمد کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ہیومن ریسورس برانچ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اسسٹنٹ پر اپنے عہدے اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات کی بنیاد پر انہیں چار ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ حکم کے بعد وقاص احمد کو مقررہ مدت کے دوران ہیومن ریسورس برانچ کو رپورٹ کرنا ہوگا۔