امریکا اور ایران کا جنگ بندی میں 60روزہ توسیع پر اتفاق۔ترک میڈیا
فریقین نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ثالثوں کو آگاہ کردیا
فائل فوٹو
امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضا مندی سے ثالثوں کو آگاہ کردیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک توسیع کی مدت طے کرنے کے لیے ایک دوسرے سے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہونے والی ہے، دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضامندی سےثالثوں کو آگاہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تہران نے 17 جون کو 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت جنگ بندی قائم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات مکمل کرنے کی 60 روزہ مدت مقرر کی گئی تھی۔
مفاہمتی یادداشت میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اہم شقوں میں مبہم زبان کے باعث دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔