یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ ’میرا پیارا وطن پاکستان‘ جاری

’میرا پیارا وطن پاکستان‘ میں ملک کے قدرتی حسن، قومی اتحاد اور وطن سے محبت کے پیغام کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

August 13, 2026 · قومی

اسلام آباد: جشنِ آزادی کے موقع پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’میرا پیارا وطن پاکستان‘ جاری کردیا گیا۔

ملی نغمے میں پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور وطن سے وابستگی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کے مختلف مناظر میں گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں اور قدرتی مناظر کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، جنہیں حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اس ملی نغمے کو گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز دی ہے۔ نغمے میں پاکستان کو زندگی اور محبت کی علامت قرار دیتے ہوئے عوام کے وطن سے تعلق اور وفاداری کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

’میرا پیارا وطن پاکستان‘ میں ملک کے قدرتی حسن، قومی اتحاد اور وطن سے محبت کے پیغام کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جشنِ آزادی کے موقع پر جاری کیا گیا یہ ملی نغمہ پاکستان کی خوبصورتی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ وطن سے محبت کا پیغام بھی دیتا ہے۔