کومل جان کی پراسرار موت،حادثہ یا خودکشی؟پولیس کی تحقیقات جاری

کومل جان ہیوی بائیک پر سفر سے متعلق ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھیں۔ وہ کانٹینٹ کریئیٹر ہونے کے ساتھ الیکشن کمیشن میں بھی ملازمت کرتی تھیں۔

August 13, 2026 · قومی

راولپنڈی: معروف خاتون ہیوی بائیک رائیڈر اور کانٹینٹ کریئیٹر کومل جان کی لاش گزشتہ روز راولپنڈی میں دریائے سواں سے برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق کومل جان کی موت کے حوالے سے فی الحال حادثے اور خودکشی، دونوں امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

کومل جان ہیوی بائیک پر سفر سے متعلق ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھیں۔ وہ کانٹینٹ کریئیٹر ہونے کے ساتھ الیکشن کمیشن میں بھی ملازمت کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق لاش ملنے کے بعد اہلخانہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ تاہم پولیس نے ضابطے کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں واقعے کی نوعیت کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس حادثے اور خودکشی سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔