چنیوٹ میں یومِ آزادی پر5 لیٹر مفت پیٹرول کا وعدہ ، پمپوں پرعوام کا ہجوم، طویل قطاریں
مفت پیٹرول کی خبر پھیلتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ پیٹرول پمپوں پر امڈ آئی۔
چنیوٹ: یومِ آزادی کے موقع پر چنیوٹ میں وفاقی وزیر قیصر شیخ کی جانب سے شہریوں کے لیے 5 لیٹر مفت پیٹرول دینے کے اعلان کے بعد شہر کے پیٹرول پمپوں پر غیر معمولی رش اور طویل قطاریں لگ گئیں۔
مفت پیٹرول کی خبر پھیلتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ پیٹرول پمپوں پر امڈ آئی۔ اس شدید ہجوم کے باعث پیٹرول پمپوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا انتظامیہ کے لیے مشکل ہو گیا، جس سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔
چنیوٹ میں وفاقی وزیر قیصر شیخ کی طرف سے 5 لیڑ مفت پیٹرول لینے والوں کی طویل قطاریں۔ pic.twitter.com/IpsYO7faBS
— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) August 14, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹرول حاصل کرنے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ہجوم کی وجہ سے افراتفری کا سماں ہے۔ بعض حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اس طرح کے اعلانات عوامی مشکلات میں اضافے اور بدنظمی کا سبب بنتے ہیں۔