لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش

سابق کپتان کا پالتو کتا گزشتہ روز اسلام آباد میں کھو گیا تھا

August 16, 2026 · قومی, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا گزشتہ روز گم ہونے والا پالتو کتا مل گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

سابق کپتان کا پالتو کتا گزشتہ روز اسلام آباد میں کھو گیا تھا، شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اپنے پالتو کتے کی گم شدگی کی اطلاع دی تھی۔

 شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پراپنے کتے کے واپسی کی اطلاع شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا کتا  مل گیا ہے اور بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے۔

 

سابق کپتان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے سوشل میڈیا پر میری پوسٹ کو سپورٹ کیا، اس شاندار کمیونٹی کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔