موسلادھار بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپک پڑیں۔بلاول کا چیمبر بھی متاثر
چھٹے مون سون اسپیل کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل دوسرے روز برسات
August 18, 2026 · امت خاص
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپک پڑیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر کی چھت بھی متاثر ہوئی ۔
سوشل میڈیاپر ایک وڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ پی ایس او کے کمرے میں ڈسٹ بن رکھ دی گئی۔ سینیٹ ہال کے سامنے لابی میں بھی ڈسٹ بن رکھی گئی ۔
چھٹے مون سون اسپیل کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل دوسرے روز شدید بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران برساتی نالوں کی سطح ایک بارپھر بلندہوئی۔متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ٹیگز: