فیصل آبادمیں فائرنگ سے خانہ بدوش کم سن بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ

August 20, 2026 · اہم خبریں

 

فیصل آباد میں چک 250 ر ب میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق اور 3 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق پرانی رنجش کی بناء حملہ کیاگیا۔ فائرنگ سے 50 سالہ زبیدہ، 30 سالہ عاصمہ بی بی اور اس کی 8 سالہ بیٹی مسکان جاں بحق،دوسری 3 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی۔

ملزمان کو شبہ تھا کہ قصور کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت کی مخبری مقتولین نے کی تھی جس پر مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دھاوا بول دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔