ادویات یا ڈرونز؟ بھارت نے اسٹیل کے بڑے بڑے باکس افغانستان پہنچ دیئے

آریانا ایئر نے بھاری بھرکم باکس ایران کے راستے پہنچائے- بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی معنی خیز گفتگو

August 21, 2026 · امت خاص
بھارت کی جانب سے کابل پہنچائے گئے اسٹیل کے باکسز

بھارت کی جانب سے کابل پہنچائے گئے اسٹیل کے باکسز

بھارت نے اسٹیل کے بڑے بڑے باکس افغانستان بھیج دیئے ہیں۔ یہ کام ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ ایسے میں یہ سوال ہر ذہن میں اٹھ رہا ہے کہ آخر اسٹیل کے ان باکسز میں ایسا کیا ہے؟ کیا یہ کوئی خفیہ کھیل ہے، یا پھر کہانی کچھ اور ہے؟

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی اور سیاسی معاملات کی وجہ سے تجارت اور راستے بند ہیں۔ جب زمینی راستے بند ہوئے، تو سب کی نظریں اس بات پر تھیں کہ افغانستان کی مدد کون کرے گا۔ ایسے میں بھارت نے طیاروں کے ذریعے اشیا کابل بھیجنا شروع کردیں۔

لیکن اس ہفتے بھارت نے ائیر کوریڈور کا استعمال کیا اور براہِ راست کابل میں کئی وزنی اسٹیل کنٹینرز اتار دیئے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کا دعویٰ ہے کہ ان بڑے اسٹیل باکسز میں کابل کے غریب اور عام شہریوں کے لیے شدید اوزار، لائف سیونگ میڈیسنز یعنی زندگی بچانے والی ادویات، اور طبی سامان موجود ہے۔ یہ سامان اریانا افغان ایئرلائنز کے ذریعے براہِ راست کابل پہنچایا گیا۔

لیکن سوال یہ ہے کہ ادویات اسٹیل کے کنٹینرز میں ہی کیوں بھیجی گئیں جب کہ یہ کارڈ بورڈ کے کنٹینرز سے زیادہ وزنی ہوتے ہیں۔ ہوائی سفر میں اشیا کے وزن کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔

اسٹیل کنٹینرز کے لیے ایک جواز یہ گھڑا جاتا ہے کہ مہنگی ادویات ان میں محفوظ رہتی ہیں۔

لیکن یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ بھارت نے اسٹیل کے ان کنٹینرز میں ڈرونز افغانستان بھیجے ہیں جو پاکستان کے خلاف استعمال کیے جا سکیں گے۔

بھارت کے اپنے سوشل میڈیا صارفین بھی اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ افغانستان کے ذریعے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کنال گپتا نے لکھا کہ ’’دوائی افغانیوں کو ملتی ہے اور علاج پاکستانیوں کا ہوتا ہے۔‘‘

اسٹیل کے کنٹینرز استعمال کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تھرمل ڈی ٹیکٹرز سے ان کے اندر موجود اشیا کا پتہ نہیں چلایا جا سکتا۔

افغان طالبان حالیہ کچھ عرصے میں ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں حملوں کی کوشش کر چکے ہیں.

اسٹیل کے یہ بھاری بھرکم کنٹینرز افغانستان کی آریانا ایئر لے کر آئی ہے۔

پاکستان نے بھارت جانے والے افغان طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں سے گزرنے پر پابندی لگا رکھی ہے اس لیے آریا اور دوسری ایئر لائنز بھارت آمدروفت کیلئے ایران کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ اور اس بار بھی یہی ہوا۔