مون سون کا نیا سپیل ملک میں داخل، آج اور کل بارش کی پیش گوئی

شہر میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

August 22, 2026 · ماحولیاتی تغیر
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مون سون کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوپہر کے اوقات کے دوران بارش ہوسکتی ہے، جبکہ آئندہ دو روز کے دوران شہر میں موسم جزوی یا مکمل طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

موسمی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں بھی معمولی کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔