آزاد کشمیر میں مون سون کی بارشوں سے تباہی، بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
بارشوں کے دوران 7 افراد زخمی ہوئے، 60 مکانات مکمل تباہ ہوئے
بارشوں کے دوران 7 افراد زخمی ہوئے، 60 مکانات مکمل تباہ ہوئے اور 157 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ایس ڈی ایم اے
آزاد جموں و کشمیر میں مون سون کی حالیہ بارش کے دوران 3 بچوں اور 5 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے اور 217 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے مون سون کی بارش کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث آزاد جموں وکشمیر میں مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 3 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں 4 مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
آزاد کشمیر میں مون سون کی بارش کے دوران مجموعی طور پر 217 مکانات کو نقصان پہنچا، 157 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور 60 مکمل تباہ ہوگئے، اس دوران 22 جانوروں او املاک کو نقصان پہنچا ہے۔