پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی مل گئی،اے سی سی کی تینوں نشستیں جیت لیں

اے سی سی کا اجلاس چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا، جس میں ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے پاکستان اور بھارت کی حمایت یافتہ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

August 23, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

بنکاک میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی کا اجلاس چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا، جس میں ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے پاکستان اور بھارت کی حمایت یافتہ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد پاکستان کے حمایت یافتہ امیدواروں نے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستیں حاصل کرلیں، جسے اے سی سی میں پاکستان کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی۔ اس دوران آئندہ سال بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ کے انعقاد سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے میچز سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام میں کرانے کی تجویز زیر بحث آئی، تاہم حتمی انتظامات سے متعلق مزید فیصلے بعد میں کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اے سی سی کے بجٹ کی منظوری کے علاوہ دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔