ضلع خیبر:جنونی شخص نے 2 بھائیوں اور بھابھی کو قتل کر دیا

لزم شدید نشے کا عادی ہے، واقعے کی مزید تفتیش اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری

August 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

خیبر: ضلع خیبر میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے ہی دو بھائیوں اور بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ باڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شدید نشے کا عادی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔