راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پرعوام کا تشدد،ویڈیو وائرل
بیٹی کورات بھرتلاش کیانہ ملی،صبح کے وقت ناظم اللہ کےساتھ پکڑا،بیٹی نے بتایازیادتی کی گئی ہے،والد
فائل فوٹو
راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے سلیمان آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
راولپنڈی کے علاقے سلیمان آباد کے علاقہ الہام میں لواحقین اور علاقہ مکینوں نے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
مشتعل افراد نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔
فوٹیج میں لواحقین و اہلیان علاقہ کو سخت غصے میں ملزم کی ٹھکائی کرتے جبکہ اُس کو زمین پر پٹختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں کچھ لوگ مزید تشدد نہ کرنے اور ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کی تجویز دیتے رہے۔