حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان
پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
August 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں معمولی کمی کردی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔