ڈی آئی خان:پولیس گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی

حملہ تھانہ ہتھالہ کی حدود میں علی امین گنڈاپور فارم کے قریب پیش آیا۔ حملہ آوروں نے ڈی ایس پی کلاچی کی سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا

August 29, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ( ایکس)

فوٹو سوشل میڈیا ( ایکس)

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ ٹانک روڈ پر کلاچی کے ڈی ایس پی کی پولیس گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کفایت اللہ مروت سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ تھانہ ہتھالہ کی حدود میں علی امین گنڈاپور فارم کے قریب پیش آیا۔ حملہ آوروں نے ڈی ایس پی کلاچی کی سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں میں ڈی ایس پی کفایت اللہ مروت، اے ایس آئی محمد نعمان اور لیڈی کانسٹیبل امبر سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی پولیس اہلکاروں کو ٹراما سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حملے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔