پنجاب میں تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کافیصلہ
تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلیے بھرتی کرنے کی منظوری دیتےہوئے پراسس بھی شروع کر دیا گیا
فائل فوٹو
تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے فوجی اہل کاروں کی بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ان کی بھرتیوں کا پراسس بھی شروع کر دیا۔
پنجاب کے 22 اضلاع میں فوجی ملازمین بطور مانیٹرنگ اینڈ ایو ملیوشن آفیسرز “ایم ای اوز بھرتی کئے جائیں گے، بھرتی ایک سالہ کنٹریکٹ پر ہو گی ، 60 ہزار روپے تنخواہ اور محکمہ تعلیم رولز کے مطابق تمام دیگر سہولیات و مراعات بھی حاصل ہوں گی۔
مانیٹر نگ کے لیے سرکاری موٹر سائیکل بھی فراہم ہوں گے، ایک سال بعد کنٹریکٹ میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے، یہ بھرتیاں پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن ”پ یف“ کے تحت ہوں گی۔
اہلکاروں جی سی اوز ، این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ، عمر کی حد 30 سے 55 سال، تعلیم گریجویشن رکھی گئی ہے ، پنجاب کا ڈومیسائل لازم ہوگا۔