پاکستانی کی پہلی ‘سستی’ الیکٹرک کار جس کی بیٹری تبدیل ہو جاتی ہے
نورا ای وی چین سے درآمد کی گئی، بکنگ جاری، رفتار 65 کلومیٹر ہوگی، اے سی بھی ہے
نورا ای وی کی قیمت 20 لاکھ کے لگ بھگ رکھی گئی ہے
پاکستان کی منفرد بیٹری تبدیل (Battery Swapping) کرنے والی الیکٹرک کار “NoRa EV” کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور اس کی باقاعدہ ڈلیوریز جلد شروع ہونے والی ہیں۔ یہ دوسری الیکٹرک کاروں کی نسبت کافی کم قیمت ہے۔
بڑھتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کے لیے یہ گاڑی ایک سستی اور بہترین متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔
بیٹری بدلنے کا نظام
یہ الیکٹرک کار NoRa EV Technology نامی کمپنی نے متعارف کروائی ہے۔ کمپنی کا مقصد موٹر سائیکل چلانے والے خاندانوں اور شہر کے اندر سفر کرنے والے ملازمین کو ایک بجٹ فرینڈلی، محفوظ اور پٹرول سے پاک متبادل فراہم کرنا ہے۔
اس گاڑی کی سب سے بڑی خاصیت اس کی بیٹری سوپنگ ٹیکنالوجی ہے۔
منٹوں میں تبدیلی: اگر راستے میں گاڑی کی بیٹری ختم ہو جائے، تو آپ کو گھنٹوں چارجنگ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ کمپنی کے مخصوص اسٹیشن پر جا کر چند منٹوں میں خالی بیٹری دے کر چارج شدہ بیٹری لگوائی جا سکتی ہے۔
اس گاڑی کو عام گھریلو بجلی کے ساکٹ سے بھی 6 گھنٹوں میں چارج کیا جا سکتا ہے۔
قیمت اور مختلف ماڈلز
کمپنی نے مارکیٹ میں اس کے تین مختلف ماڈلز متعارف کروائے ہیں جن کی ابتدائی قیمت 18 لاکھ 99 ہزار روپے ہے:
Eco (بیس ماڈل): قیمت 1,899,000 روپے (مائلج: تقریباً 120 کلومیٹر)
Eco+ (مڈ ماڈل): قیمت 2,099,000 روپے (مائلج: تقریباً 180 کلومیٹر)
EcoX (ٹاپ ماڈل): قیمت 2,299,000 روپے (مائلج: تقریباً 300 کلومیٹر)
سیٹنگ کپیسٹی: یہ 4 سیٹوں والی چھوٹی مائیکرو کار ہے۔
رفتار: شہر کے اندر چلانے کے لیے اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
دیگر سہولیات: گاڑی میں ائیر کنڈیشنر (AC)، ہیٹر، ریورس کیمرہ، اور بلوٹوتھ آڈیو سسٹم موجود ہے۔
وارنٹی: کمپنی گاڑی اور بیٹری پر 5 سال کی وارنٹی دے رہی ہے۔
کیسے خریدیں
نورا ای وی کی پہلی کھیپ کے یونٹس کراچی پہنچ رہے ہیں اور بکنگ کروانے والے صارفین کو جلد ہی ڈلیوری ملنا شروع ہو جائے گی۔ اگر آپ یہ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ اپنائیں:
آن لائن پری بکنگ (Pre-Booking): آپ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ NoRa EV Pre-Order پر جا کر آن لائن بکنگ فارم پُر کر سکتے ہیں۔
بکنگ کی رقم: گاڑی کو بک کرنے کے لیے کل قیمت کا 30% ایڈوانس دینا ہوتا ہے، جبکہ باقی رقم گاڑی کی ڈلیوری کے وقت ادا کرنی ہوگی۔
فلیگ شپ شوروم: آپ لاہور میں واقع ان کے مین شوروم (ASM بلڈنگ، رنگ روڈ سروس لین، لاہور) پر جا کر خود گاڑی دیکھ سکتے ہیں اور ٹیسٹ ڈرائیو بھی بک کر سکتے ہیں۔