مصنف: Danish Ali Qureshi

اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آجانا چاہئے۔مصدق ملک

May 30, 2018

  اسلام آباد:معاون خصوصی وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے اب اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آجانا چاہئے ، ہمارے معاشرے اور سیاست میں تناؤ بہت زیادہ ہے، اب ہیں سچائی کے حوالے سے تمام تاریخی رپورٹس کو منظر عام پر لے آنا چاہئے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکیں کیونکہ […]

درانی کیخلاف کارروائی۔ ای سی ایل میں نام خوش آئند ہے۔صمصام

May 30, 2018

لاہور: تحریک انصاف کےصوبائی سیکریٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ جنرل (ر) اسددرانی کے خلاف کارروائی اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا خوش آئند ہے ، نوازشریف کا بیان اسد درانی سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور ان کے خلاف بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان کے […]

ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدی گئیں

May 30, 2018

  اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ان اضلاع میں ازسرِ نو حلقہ بندیاں کرنے کا کہا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب کے 6 اور خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ آٹھ اضلاع […]

عالمی ضمیر جھنجوڑنے کیلئے فلسطینی شہدا ہزاروں یورپین یونین کونسل کےسامنے پیش

May 30, 2018

  برسلز:عالمی ضمیر جھنجوڑنے کیلئےبرسلز میں فلسطینی شہیدوں کے ہزاروں جوتے یورپین یونین کونسل کے دفتر کے باہررکھ دیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپین یونین کونسل کے دفتر کے باہرفلسطینیوں کی شہادتوں کے خلاف احتجاجاً ہزاروں جوتے رکھے گئے۔یہ جوتے ظلم و بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ہیں، جو ایک […]

میڈیا کسی حد تک انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔تجزیہ کاروں کی رائے

May 30, 2018

  لاہور:معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے میڈیا کسی حد تک انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے ،امریکہ اور بھارت کا ایجنڈا پاکستان کی فوج کو تباہ کرنا ہے اور ان کا مقصد چین سے نمٹنے کیلئے اکھنڈبھارت کاحصول ہے ۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ میڈیا کے حوالے حکومت کوہمیشہ شکایت […]

اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن جاری

May 30, 2018

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس ڈائر یکٹو ریٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد اسد درانی […]

وفاقی و صوبائی حکومتوں کا مدت پوری کرنا نیک شگون ہے۔سراج الحق

May 30, 2018

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔ خراب کارکردگی پر عوام خود احتساب کریں گے،حکومت نے پانچ سال کی مدت تو پوری کرلی مگر عوام سے کیا گیا کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔ حکومتیں […]

متحدہ مجلس عمل نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ملک سکندرخان

May 30, 2018

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ متحدہ مجلس عمل نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، ایم ایم اے 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا۔ انہوں نے کہاکہ دینی جماعتوں کے اتحادمتحدہ مجلس عمل نے انتخابات 2018 میں […]

مریم نواز کا والد نواز شریف کے ہمرا ہ دورہ نوابشاہ منسوخ

May 30, 2018

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا والد کے ہمرا ہ دورہ نوابشاہ منسوخ کردیا گیا ۔ مریم نوازاور ان کے والد نوا زشریف کا نوابشاہ کا دورہ اچانک رات گئے منسوخ کردیا گیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نے کل ورکر ز کنونشن میں شرکت کرنا تھی۔ رپورٹ کے مطابق […]

مسلم لیگ ن کاپنجاب میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل

May 30, 2018

لاہور:مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے ۔پارلیمانی بورڈ کا نوٹیفکیشن ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جاری کیا ۔ پارلیمانی بورڈ پنجاب کے امیدواروں کے انٹرویو اور ان میں ٹکٹس تقسیم کرے گا ۔ مسلم لیگ ن […]