اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

برائے نیک فرزند:
سورۂ یوسف لکھ کر حاملہ خاتون کے تعویذ باندھ دے، حق تعالیٰ نے چاہا تو فرزند نیک و دین دار پیدا ہو۔
دفع آسیب:
پاک پانی پر سورۂ فاتحہ، آیت الکرسی اور سورۂ جن کے شروع کی پانچ آیتیں پڑھ کر آسیب زدہ کے چہرہ پر چھڑک دیں اور جس مکان میں شبہ ہو، اس میں چھڑک دیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو آسیب دفع ہو۔
نیز پاک برتن پر سورئہ فاتحہ اور یہ آیت:
ثُمَّ أَنْزَلَ … تا… بَذَاتِ الصُّدُوْرِ (154) (پ 4، آل عمران، رکوع 16)
اور
مَّحَمَّدٌ رّسُوْلُ… تا… أَجَرًا عَظِیْمًا (23) (پ 26، الفتح، رکوع 4)
لکھ کر روغن کنجد سے دھو کر آسیب زدہ کے بدن پر اس روغن کی مالش کی جائے۔ بفضل باری تعالیٰ پھر اثر نہ ہو گا۔
نیز… امام غزالیؒ نے ایک بزرگ کا قصہ نقل کیا ہے کہ کسی بزرگ کی ایک لونڈی رات کو کسی ضرورت کیلئے باہر نکلی اور آسیب کے اثر سے بے ہوش ہو گئی۔ ان بزرگ نے اٹھ کر یہ کلمات پڑھے، اسی وقت اچھی ہوگئی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
المص… (پ 8، اعراف، شروع)
طٰہٰ… (پ 16، طہ، شروع)
طٰسٓ… (پ 19، النمل، شروع)
کھٰیٰعص … (پ 16، مریم، شروع)
حٰمٓ عٓسٓقٓ… (پ 25، شوریٰ، شروع)
قٓ … (پ 26، ق شروع)
ن۔ والقلم وما یسطرون … (پ 29، ن، شروع)
(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment