اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

دفع ٹڈیاں
ٹڈیوں اور چوہوں وغیرہ کو کھیتوں اور درختوں سے دور کرنے کے سلسلے میں فقیہ ابراہیم علویؒ سے منقول ہے کہ نو ٹڈیاں پکڑ کر ان کے بازوئوں پر یہ نو آیتیں لکھے۔ ایک آیت ایک ٹڈی کے بازو پر۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو سب دفع ہو جائیں۔
اول… فَسَیَکْفِیْکَھُمُ … تا … العَلِیْمُ (137) (سورۂ بقرہ)
دوم… حَسْبُنَا … تا… الْوَکِیْلُ (173) (سورۂ آل عمران)
سوم… یٰاقُوْمَنَآ … تا… دَاعِیَ اللّٰہِ (سورۂ احقاف)
چہارم… ثمَّ انْصَرَفُوْا… تا… لَایَفْقَھُوْنَ (127) (سورۂ توبہ)
پنجم… وَحِیْلَ…تا… یَشْتَھُونَ (سورۂ سبا)
ششم… اَتَی أَمْرُ … تا… فَلَا تَسْتَعْجِلُوْہُ (سورۂ نحل شروع)
ہفتم… یَوْمَئِذٍ … تا… عِوَجَ لَہُ (سورۂ نمل آخر)
نہم… وَمَا یَعْلَمُ… تا… اِلَّا ھُوَ (سورۂ مدثر، رکوع 1)
دہم… وَمَآ أَمْرُ… تا… أَقْرَبُ (سورۂ نحل)
نیز یہ آیت چار پرچوں پر لکھ کر اس جگہ چار گوشوں میں لٹکا دی جائے۔
وَاِذَا تَوَلَّیٰ… تا… اَلْفَسَادَ (205) (سورۃ بقرہ)
دفع پرندگان:
کھیتوں اور باغات کو نقصان پہنچانے والے پرندوں کو بھگانے کیلئے یہ آیت چار پرچوں پر لکھ کر اس جگہ کے چار گوشوں پر لٹکائی جائے۔
یَٰٓأَھْلَ … تا… فَارْجِعُوْا (سورۃ احزاب رکوع 2) (جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment