اعمال قرآنی مشکلات کا حل

جادو کیلئے
سورہ لَمْ یَکُنْ پاک برتن میں لکھ کر دھو کر تین روز تک پیئے۔
نیز… وَ مَن یَخْرُجْ… تا … غَفُوْراً رَّحِیْماً (100) (100:4)
کسی برتن میں لکھ کر گھی سے مٹا کر مسحور سات روز باوضو زبان سے چاٹے۔
نیز… تین انڈے پانی میں جوش دے کر چھلکا اتار کر ایک پر:
قَالَ مُوسَیٰ… تا… الْمُفْسِدِیْنَ (81) (81:10)
اور دوسرے پر
أَوَلَمْ… تا… یُوْمِنُوْنَ (30) (30:21)
اور تیسرے پر
وَقَدِمْنَآ اِلیٰ… تا… مَنْثُورًا (23) (23:25)
لکھ کر جادو کے مریض کو کھلائے۔
برائے درد
تھوڑا روغن کنجد لے کر نیش کے موقع پر رکھ کر یہ آیتیں پڑھے۔ آیت الکرسی تین بار… أَوْ کَالَّذِیْ مَرَّ… تا… قَدِیْرٌ (250) (259:2) تین بار
وَلَوْ أَنَّ قُرْاناً… تا… المِیعَادَ (31) (31:13) تین بار
وَیَسْئَلُوْنَکَ… تا… وَلَا أَمْتاً (105-107) (107-105: 20) تین بار
وَجَعَلْنَا… تا… یُبْصِرُوْنَ (9) (9:36) تین بار
اِنَّہُ مِنْ سُلَیْمَانَ… تا… مُسْلِمِیْنَ (30-31) (31-30:27) تین بار
تین تین بار والضحیٰ، الم نشرح، سورئہ اخلاص، معوذتین تین بار۔ آدھا عمل نہ پڑھنے پائے گا کہ آرام ہونا شروع ہو گا۔(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment