رحمت کونینؐ کے صحابہ کرامؓ پوری دنیا میں اسلام کا پرچم لہرانے کے لئے کوشاں رہے، اسی جہد مسلسل میں زندگانی گزری۔ آج پورے عالم میں پھیلی یہ قبریں ان کے اس مشن کی گواہ ہیں۔ آیئے… دیکھیں کہ کس صحابیؓ کی قبر کہاں واقع ہے؟
٭ سیدنا عقبہ بن نافعؓ کی قبر الجزائر میں واقع ہے۔
٭ سیدنا ابولبابہ انصاریؓ کی قبر تیونس میں واقع ہے۔
٭ سیدنا رویفہ انصاریؓ کی قبر لیبیا میں واقع ہے۔
٭ سیدنا عبد الرحمٰن بن عباسؓ کی قبر شمالی افریقہ میں ہے۔
٭ سیدنا معبد بن عباسؓ کی قبر شمالی افریقہ میں ہے۔
٭ سیدنا براء بن مالکؓ کی قبر تستر میں واقع ہے۔
٭ سیدنا نعمان بن مقرن المزنیؓ کی قبر نہاوند میں ہے۔
٭ سیدنا ابو رافع غفاریؓ کی قبر خراسان میں واقع ہے۔
٭ سیدنا عبد الرحمٰن بن سمرہؓ کی قبر خراسان میں واقع ہے۔
٭ سیدنا ربیع بن زید الحارثیؓ کی قبر سجستان میں ہے۔
٭ سیدنا ابو ایوب انصاریؓ کی قبر استنبول (ترکی) میں واقع ہے۔
٭ سیدنا ابو طلحہ انصاریؓ کی قبر بحیرئہ روم کے کنارے ہے۔
٭ سیدنا فضل بن عباسؓ کی قبر شام میں واقع ہے۔
٭ سیدنا خالد بن ولیدؓ کی قبر حمص میں واقع ہے۔
٭ سیدنا بلال حبشیؓ کی قبر دمشق میں واقع ہے۔
٭ سیدنا ابودردائؓ کی قبر دمشق میں واقع ہے۔
٭ سیدنا ابوعبیدہؓ کی قبر اردن میں واقع ہے۔
٭ سیدنا جعفر بن ابی طالبؓ کی قبر موتہ میں ہے۔
٭ سیدنا زید بن حارثہؓ کی قبر موتہ میں واقع ہے۔
٭ سیدنا عبداللہ بن رواحہؓ کی قبر بھی موتہ میں واقع ہے۔
٭ سیدنا شرحبیل بن حسنہؓ کی قبر نہراردن کے کنارے پر واقع ہے۔
٭ سیدنا معاذ بن جبلؓ کی قبر اردن کے پہاڑوں میں واقع ہے۔
٭ سیدنا ضرار بن ازورؓ کی قبر اردن کے پہاڑوں میں واقع ہے۔
٭ سیدنا عبادہ بن صامتؓ کی قبر اردن کے پہاڑوں میں واقع ہے۔
٭ سیدنا اسد بن سراجؓ کی قبر اٹلی کے نیچے جزیرہ سسلی میں واقع ہے۔
٭ سیدنا ابو زمعہؓ کی قبر تیونس میں واقع ہے۔
٭ سیدنا قثم بن عباسؓ کی قبر سمرقند میں واقع ہے۔
٭ سیدنا ربیع بن زید الحارثیؓ کی قبر سجستان میں واقع ہے۔
٭ سیدنا عمرو بن معدیکربؓ کی قبر نہاوند میں واقع ہے۔
٭ سیدنا عبد الرحمنؓ کی قبر جنوبی پیرس میں واقع ہے۔
سن 50 ہجری میں محمد بن ابی صفرہؓ کابل کے راستے پشاور سے نکلتے ہوئے لاہور سے ہوکر قلات تک پہنچے۔ قلات میں 7 صحابہؓ و تابعین شہداء کی قبور آج بھی پہاڑ کے دامن میں مرجع خلائق ہیں۔