1۔ درود شریف پڑھنا حکم ربی کی تعمیل ہے۔ 2۔ حضور اقدسؐ پر دورد شریف بھیجنا رضائے رب کا سبب ہے۔ 3۔ حق تعالی اور فرشتوں کے عمل سے موافقت ہے۔ 4۔ رب تعالیٰ کی قربت کا ذریعہ ہے۔ 5۔ حصول معرفت الٰہی کا زینہ ہے۔ 6۔ ایک دفعہ دورد شریف پڑھنے پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہے۔ 7۔ دس گناہ معاف ہوتے ہیں۔ 8۔ دس درجات بلند ہوتے ہیں۔ 9۔ جتنا زیادہ درود شریف پڑھا جائے گا، اس قدر جنت میں حضور اقدسؐ کی قربت عطا ہوگی۔ 10۔ خواب میں آقائے دو جہاںؐ کے دیدار کی نعمت ملتی ہے۔ 11۔ زیادہ دورد شریف پڑھنے پر شفاعت کا استحقاق ملتا ہے۔ 12۔ حضور اکرمؐ سے جفا و ظلم سے بچاؤ ہے۔ (کیونکہ درود نہ پڑھنا آپؐ کے ساتھ جفا اور ظلم ہے) 13۔ اطاعت خدا و رسولؐ آسان ہو جاتی ہے۔ 14۔ دورد شریف کی کثرت سے اولاد مثالی فرماں بردار بن جاتی ہے۔ 15۔ کثرت سے دورد شریف پڑھنے والے کو رب تعالیٰ خوبصورت اولاد دیتے ہیں۔ 16۔ نفاق اور اخلاق رذیلہ سے تطیہر کا سبب ہے۔ 17۔ طہارت باطنیہ کا سبب ہے۔ 18۔ اعمال صالحہ اور جنت کے راستہ کا رہبر ہے۔ 19۔ بخل سے نجات دلاتا ہے۔ 20۔ ہدایت کاملہ اور ایمان کامل کا سبب ہے۔ 21۔ اطمینان قلب کا بہترین ذریعہ ہے۔ 22۔ طبیعت میں نرمی، حلم، انکساری اور فکر آخرت کا موجب ہے۔ 23۔ بھولی ہوئی باتوں کو یاد دلانے والا عمل ہے۔ 24۔ غم اور حزن و ملال سے محفوظ رہنے کا ساماں ہے۔ 25۔ رزق میں برکت کا باعث ہے۔ 26۔ پریشانیوں، مصیبتوں اور آفات و بلیات سے حفاظت کا سبب ہے۔ 27۔ مقربین اور صلحاء میں شمولیت کا ذریعہ ہے۔ 28۔ قیامت کے ہولناکی سے بچنے کا راستہ ہے۔ 29۔ دنیاوی نیک کام اور حاجات، اس کی بدولت رب تعالیٰ آسان فرما دیتے ہیں۔ 30۔ دورد شریف پڑھنے والے کو صدقہ وخیرات کا اجر و ثواب بھی دیا جاتا ہے۔ 31۔ نزول برکات ظاہری وباطنی کا باعث ہے۔ 32۔ حسن خاتمہ کا یقینی ذریعہ ہے۔ 33۔ عذاب قبر سے نجات دلانے والا عمل ہے۔ 34۔ قبولیت دعا کا ضامن ہے۔ 35۔ حضور اقدسؐ سے محبت بڑھانے والا مبارک عمل ہے۔ 36۔ کثرت سے درود شریف پڑھنے والے کی لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کر دی جاتی ہے۔ 37۔ باطنی طہارت پیدا کر کے منہ کی ظاہری بدبو کو رفع کرتا ہے۔ 38۔ نیکیوں کے پلڑے میں وزن بڑھاتا ہے۔ 39۔ نور ایمانی کے ساتھ ساتھ آخرت میں پیش پیش چلنے والے نور کو بڑھاتا ہے۔ 40۔ احسانات نبوت کا حق ادا کیے جانے کا سبب ہے۔
٭٭٭٭٭