خواص حروف تہجی:
خواص کے اعتبار سے حروف تہجی چار قسم کے ہیں: گرم، سرد، تر، خشک۔ گرم یہ ہیں :
ا،ہ، ط،م، ف، ش، ذ
مجموعہ اھطم فشذ ہے
اور سرد یہ ہیں:
ج، ز، ک، س، ق، ث، ظ
جن کا مجموعہ جز کس قثظ۔
اور تر یہ ہیں،
د، ح، ل، ع، ر، خ،غ
مجموعہ اس کا دحل عرخغ ہے۔
اور خشک یہ ہیں:
ب، و، ن، ی، ع، ص، ق، ض
مجموعہ ان کا یہ بوین صقض ہے۔
طریقہ ان کے استعمال کا یہ ہے کہ مثلاً سردی کا دفع کرنا مقصود ہے تو سرد حروف کے مجموعہ کو اس قدر پڑھے کہ سردی دفع ہو، اسی طرح باقی حروف کو سمجھ لیا جائے۔
اگر امراض کے اسباب صحیح تشخیص ہو جائیں، سردی سے یا رطوبت (تری) سے یا یبوست (خشکی) سے تو ان حروف سے معالجہ ہونا ممکن ہے، چونکہ یہ حروف قرآنی ہیں، اس لئے اس مقام میں ان کو لکھا گیا۔
(جاری ہے)