اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

دفع وساوس:
امام غزالیؒ نے ایک بزرگ سے نقل کیا ہے کہ ایک بار ایک عورت پر میری نظر پڑ گئی، اس سے ایسی بے چینی ہوئی کہ تمام شب نیند نہ آئی، آخر شب میں خفیف نیند آئی، تو ایک کہنے والے نے کہا کہ یہ آیتیں پڑھ کر اپنے اوپر دم کرو۔
یُثَبِتُ … تا … مَا یَشَآئُ (27) (14:27)
یُاَ یُّھَا الَّذِینَ … تا … الْادٗبَارَ (15) (15:8)
میں نے ایسا ہی کیا، پس ایسا معلوم ہوا کہ کسی نے قید سے رہا کر دیا۔
جسے کوئی شخص کسی کو بہکا پھسلا کر خراب کرنا چاہتا ہو، اس پر یہ پڑھنا چاہئے یا لکھ کر باندھنا چاہئے۔
رَبَ اَصْرِفْ عَنی السُّوَئَ وَالْفَحْشَآئَ وَاجْعَلْنِی مِنْ عَبَادِکَ الْمُخْلِصِیْنَ
نیز… جس پر کوئی حال یا وارد قوی غالب ہو، جس سے تلف ہونے کا اندیشہ ہو، وہ پڑھے۔
وَلَہُ مَا سَکَنَ … تا … السَمِیعُ اُلَعَلِیمُ (13) (13:6)
نیز… جس کو نماز میں وسوسہ آتا ہو یا برے خواب دیکھتا ہو، تو یہ آیت:
وَاذْکُرُوْا نِعْمَۃَ … تا … بِذَاتِ الصُّدُوْرِِ (7) (7:5)
شیشہ یا سنگ مرمر کے برتن میں لکھ کر پاک پانی سے دھو کر تین روز متواتر پئے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو وسوسہ اور برے خواب آنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔
دفع خوف:
امام اوزاعیؒ سے منقول ہے کہ ایک بھوت میرے سامنے آیا، میں ڈرا اور اعوذ باﷲ من الشیطان الرجیم پڑھا، وہ بولا کہ تو نے بڑے کی پناہ مانگی اور یہ کہہ کر ہٹ گیا۔
ابن کلبیؒ سے منقول ہے کہ کسی شخص نے کسی کو قتل کی دھمکی دی، اس کو اندیشہ ہوا، اس نے کسی عالم سے ذکر کیا، انہوں نے فرمایا کہ گھر سے نکلنے کے قبل سورئہ یٰسین پڑھ لیا کر، پھر گھر سے نکلا کر۔ وہ شخص ایسا ہی کرتا تھا اور اپنے دشمن کے روبرو آتا تھا، اس کو ہرگز نظر نہ آتا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment