اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

برائے قے:
قے کیلئے یہ آیات لکھ کر نہار منہ سات روز تک پلائیں:
وَقِیلَ یَا اَرْضُ … تا … للقَوْمِ الظَّالِمین (44-11)
توفیقِ توبہ:
ایک مصری نے بیان کیا کہ ایک مشرک کسی مسلمان کے پاس آیا اور کہا کہ تمہارے قرآن میں کوئی چیز ایسی بھی ہے، جو میرے دل کو بدل دے، شاید میں مسلمان ہو جائوں، اس نے کہا ہاں ہے اور اس کو الم نشرح لکھ کر پلائی تو وہ مسلمان ہو گیا۔
حافظہ و انبساط و راحت:
سورۃ البقرۃ کی آخری آیات یعنی:
امَنَ الرَّسُولُ…تا…القَوْمِ الکَافِرِیْنَ (286-285-2)
برتن میں پاک سیاہی سے لکھ کر شیریں کنویں کے پانی سے جس پر دھوپ نہ آتی ہو، دھو کر نہار منہ پئے، تو حافظہ قوی اور نفس میں انبساط پیدا ہو اور دشمن سے راحت ہو اور ظالموں سے کفایت ہو، جو اس کو بکثرت پڑھا کرے، تمام گرانیوں سے سبک دوش رہے اور قرض ادا ہو، حسن یقین عنایت ہو۔
برائے حاجات:
درجہ ذیل ترکیب سے قرآن مجید ختم کرے، جس حاجت کے لئے دعا کرے، قبول ہوگی، جمعہ کے روز سورۃ فاتحہ سے آخر سورئہ مائدۃ تک… ہفتہ کے روز سورئہ انعام سے آخر سورئہ توبہ تک… اتوار کو سورۃ یونس سے آخر سورئہ مریم تک… پیر کو سورئہ طٰہٰ سے آخر سورئہ قصص تک… منگل کو سورۃ العنکبوت سے سورۃ ص تک … بدھ کو سورئہ زمر سے سورۃ رحمن تک … جمعرات کو سورۃ واقعہ سے آخر قرآن تک… بعد ختم سجدے میں جا کر دعا مانگے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment