غم سے نجات:
وَکَاَیِن مِّنْ … تا … الصَّابِرِیْنَ (14-6-3)
اتوار کے روز قبل طلوع فجر پاک برتن میں لکھ کر برف یا ژالہ کے پانی سے دھو کر جو شخص کسی کی ناجائز محبت یا کسی مصیبت و غم میں مبتلا ہو، اس پر تین روز متواتر وہ پانی چھڑکا جائے۔ بفضل باری تعالیٰ نجات ملے گی۔
جھوٹ سے نجات :
لاَ یُواخِذُکُمُ …تا… غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ (22-5-2)
سیپی پر لکھ کر قبل طلوع آفتاب شہد خام سے دھو کر جھوٹے شخص کو بکثرت پلایا جائے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو جھوٹ کی عادت جاتی رہے گی۔
شوق نماز و علم و عمل:
جمعرات کو آدھی رات کے وقت اٹھ کر وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھے اور
قُلِ ادْعُوا … تا … تَکْبِیْراً (111-119-7)
شیشہ کے برتن میں زعفران و گلاب سے لکھ کر اور برتن کو پانی سے دھو کر پھر ان آیات کو اس پانی پر سات مرتبہ پڑھ کر بعد نماز صبح اس پر سورۃ الم نشرح دم کر کے دعا کرے کہ سستی جاتی رہے اور نیک کاموں کا شوق ہو جائے، پھر وہ پانی پی لے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو مقصود حاصل ہو۔
درستی ذہن و زبان:
وَلَوْ اَنَّمَا فِی الاَرض … تا … سَمِیْعٌ بَصِیْرٌ ( 28-27-31)
جس کا ذہن بگڑ گیا ہو یا تقریر میں مضمون کی آمد نہ ہو تو یہ آیتیں کندر پر پڑھ کر اور نصف مثقال شہد یا شکر میں ملا کر کھایا کرے۔ ذہن بھی اچھا ہو جائے اور آمد مضمون کی خوب ہو۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭