بچہ کا رونا بند ہو :
وَخَشَعَتِ … تا… ھَمْساً (108-20)
ہرن کی جھلی پر یہ آیت مبارکہ لکھ کر تانبے کی نلکی میں رکھ کر بازو پر باندھنے سے دشمن کی زبان بند ہو اور جو بچہ بہت روتا ہو، اس کے باندھنے سے رونا موقوف ہو اور آواز اس کی اچھی ہو جائے۔
کشائش رزق ظاہری و باطنی:
اس مقصد کیلئے ’’یَا مُغْنِیْ‘‘ کی مواظبت کریں، ہر دن گیارہ سو بار اور سورۃ مزمل چالیس بار۔ دونوں عمل غنائے دلی اور ظاہری دونوں کے واسطے مجرب ہیں۔
اگر پاگل کتا کاٹے:
جس کو بائولا کتا کاٹے اور اس کے دیوانہ ہونے کا خوف ہو تو اس آیت کو روٹی کے چالیس ٹکڑوں پر لکھے۔
اِنَّہُمْ یَکِیدُوْنَ … تا … رُوَیْداً ( 17-15–86)
اور اس سے کہے کہ ہر دن ایک ٹکڑا کھایا کرے۔
برائے چیچک:
جب چیچک کی بیماری ظاہر ہو تو نیلا دھاگہ لے اور اس پر سورۃ رحمٰن پڑھے اور جب بھی
فَباَیِّ اَلآئِ رَبّکُمَا تُکَذِّبَانِ
پر پہنچے، ایک گرہ دے اور اس پر پھونک ڈال دے اور دھاگے کو لڑکے کی گردن میں باندھ دے، حق تعالیٰ اس کو اس بیماری سے آرام دے گا۔
برائے آسیب زدہ:
اور جس کو شیطان بائولا کر ڈالے یعنی جس پر آسیب کا اثر ہو تو اس کے بائیں کان میں یہ آیت سات بار پڑھے۔
وَلَقَدْ فَتَنَّا … تا … اثمَّ اَٗنَابَ ( 34-38)
اور دفع آسیب کا یہ بھی عمل ہے کہ اس کے کان میں سات مرتبہ اذان دے اور سورہ فاتحہ، سورہ الفلق اور سورہ الناس اور آیت الکرسی اور سورہ طارق یعنی والسماء و الطارق اور سورہ حشر کی آیتیں
ھُوَ اﷲُ لَاَ … تا … وَھُوَ اُلْعَزِیزُ الْحَکِیمُ
سورہ صٰفٰت ساری پڑھے آسیب جل جائے۔
ایضاً
پانی پر سورہ فاتحہ اور آیت الکرسی اور پانچ آیتیں اول سورہ جن کی یعنی
قُلْ اُٗوحِیَ اِلَیَ اٗنَۃُ … تا … عَلَی اﷲِ کَذِبِِا
پڑھے اور اس پانی کا اس کے منہ پر چھینٹا مارے کہ ہوش میں آ جائے گا۔
اور جب کسی کے مکان میں جن معلوم ہو اسی پانی سے اس کے مکان کے کونوں میں چھینٹے مارے تو وہاں پر پھر نہ آئے گا۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭