اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

برائے زندگی اولاد
جس عورت کا لڑکا زندہ نہ رہتا ہو تو اجوائن اور کالی مرچ دونوں چیزوں پر دوشنبہ کے روز دوپہر چالیس بار سورئہ والشمس پڑھے، ہر بار درود پڑھ کر شروع کرے اور اسی پر ختم کرے، اس کو ہر روز عورت کھایا کرے، حمل کے دن سے لڑکے کے دودھ چھڑانے تک۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اولاد نرینہ زندہ رہے گی۔
اسرار اسمائے ربانی:
یہاں اسمائے الٰہیہ کی چند خاصیتیں لکھی جاتی ہیں۔
اللہ:
جو شخص ہزار مرتبہ روزانہ ’’یا اللہ‘‘ پڑھے، اﷲ تعالیٰ اس کو کمال یقین نصیب فرما دے اور جو شخص جمعہ کے روز قبل نماز جمعہ پاک صاف ہو کر خلوت میں دو سو بار پڑھے، اس کا مطلب آسان ہو، خواہ کیسا ہی مشکل ہو اور جس مریض کے علاج سے اطباء عاجز آ گئے ہوں، اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہو جائے، بشرطیکہ موت کا وقت نہ آ گیا ہو۔
اَلرَّحْمٰنُ
خاصیت: ہر نماز کے بعد سو (100) مرتبہ پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہو اور بکثرت اس کا ذکر کرنے والا ہر امر مکروہ سے محفوظ رہے اور اگر اس کو مشک و زعفران سے لکھ کر کسی جگہ کسی بدخلق آدمی کے گھر میں دفن کر دیا جائے تو اس میں حیا اور ترحم اور مسکنت پیدا ہو۔
اَلرَّحِیْمُ
خاصیت: جو شخص روزانہ سو بار پڑھے، اس کے قلب میں رقت اور شفقت پیدا ہو اور کسی امر ناگوار کا اندیشہ نہ ہو۔
جو شخص اَلرَّحَمٰن الرّحَیمِ کی کثرت کرے یا لکھ کر باندھے اور اگر اس کو پانی سے دھو کر وہ پانی کسی درخت کی جڑ میں ڈال دے، اس کے پھل میں برکت پیدا ہو اور اگر کسی کو گھول کر پلا دے، اس کے دل میں کاتب کی محبت پیدا ہو۔(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment