اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

صفائی قلب و غناء:
اَلْمَلِکُ
خاصیت: جو شخص زوال کے وقت ایک سو بیس بار پڑھا کرے، حق تعالیٰ اس کو صفائی قلب اور غنا عطا فرمائیں، خواہ غناء ظاہری ہو یا باطنی۔
امن از آفات و توفیق عبادت:
اَلْقُدُّوْسُ
خاصیت: بعد نماز جمعہ کے 185 بار سُبُّوْحٌ قُّدُوْسٌ وَرَبُّ الْمَلٰئکِۃِ وَالرُّوْحِ کہہ کر اس کو ایک روٹی پر لکھ کر جو شخص کھائے، تمام آفات سے سالم رہے اور توفیق عبادت نصیب ہو۔
شفاء بیمار:
اَلسَّلَامُ
خاصیت: اگر مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونوں ہاتھ اٹھا کر اس کو 136 بار اتنی آواز سے کہ مریض بھی سن لے پڑھیں، حق تعالیٰ کے فضل سے اس کو شفا ہو۔
امن و امان:
اَلْمُؤْمِنُ
خاصیت: جو بکثرت اس کا ذکر کرے، اس کو امن اور قوت ایمان عطا ہو اور اگر خوف زدہ ہو، اس کو 36 بار کہے اپنی جان و مال میں مامون رہے۔
برائے عالی ہمتی
اَلْمُھَیْمِنُ
خاصیت :غسل کر کے دو رکعت نفل پڑھ کر سو بار خلوت میں بحضور قلب پڑھیں تو عالی ہمتی پیدا ہو۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment