اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

ترقی علم و معرفت
اَلْکَبِیْرُ
خاصیت: بکثرت اس اسم مبارک کا ذکر کرنے سے باب علم و معرفت کشادہ ہو اور اگر کھانے کی چیز پر پڑھ کر زوجین کو کھلایا جائے تو باہم الفت ہو۔
حفظ از خوف
اَلْحَفِیْظُ
خاصیت: اس اسم مبارک کا ذکر کرنے والا یا لکھ کر پاس رکھنے والا ہر خوف سے محفوظ رہے اور اگر درندوں کے درمیان سو رہے تو ضرر نہ پہنچے۔
حصول قوت و دفع وحشت
اَلْمُقِیْتُ
خاصیت : اگر روزہ دار اس کو مٹی پر پڑھ کر یا لکھ کر اس سے پانی پیا کرے تو وحشت سفر سے مامون رہے اور اسے قوت حاصل ہو۔
سہولت حساب
اَلْحَسِیْبُ
خاصیت : اگر کسی سے حساب میں شدت کا اندیشہ ہو یا کسی بھائی برادری سے کسی معاملے میں خوف ہو تو سات روز تک قبل طلوع آفتاب و بعد مغرب اس اسم مبارک کو بیس مرتبہ پڑھا کرے۔
قدر و منزلت
اَلْجَلِیْلُ
خاصیت: اس کو بکثرت ذکر کرنے سے یا مشک و زعفران سے لکھ کر پاس رکھنے سے قدر و منزلت زیادہ ہو۔(جاری ہے)

Comments (0)
Add Comment