برائے اکرام:
اَلْکَرِیْمُ
خاصیت: جو سوتے وقت بکثرت اس اسم مبارک کو پڑھا کرے، لوگوں کے قلب میں اس کا اکرام واقع ہو۔
حفاظت مال و عیال:
اَلرَّقِیْبُ
خاصیت : اس اسم مبارک کا ذکر کرنے سے مال و عیال محفوظ رہے اور جس کی کوئی چیز گم ہو جائے، اس کو بہت پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مل جائے اور اگر اسقاط حمل کا اندیشہ ہو تو اس کو سات مرتبہ پڑھے تو ساقط نہ ہو اور سفر کے وقت جس بال بچہ کی طرف سے فکر ہو، اس کی گردن پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھے تو وہ مامون رہے۔
برائے مقبولیت:
اَلْمُجِیْبُ
خاصیت : دعا کے ساتھ اس اسم مبارک کا ذکر کرنا موجب قبولیت دعا ہے۔
غناء ظاہری و باطنی:
اَلْوَاسِعُ
خاصیت: بکثرت ذکر کرنے سے غنا ظاہری اور باطنی حاصل ہو اور فراخ حوصلگی و بردباری پیدا ہو۔
دفع مصائب:
اَلْحَکِیْمُ
خاصیت: بکثرت ذکر کرنے سے مصائب دفع ہو اور دروازہ علم و حکمت کشادہ ہو۔
برائے محبت:
اَلْوَدُوْدُ
خاصیت:
اگر کھانے پر ایک ہزار بار اسے پڑھ کر بی بی کے ساتھ کھائے تو وہ محب اور فرماں برادر ہو جائے۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭